مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : تازہ برف باری، درجہ حرارت میں مزید کمی

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری کے بعد کم از کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں کے دوران کئی مقامات پر سردی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں آج(جمعہ) کم از کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 0.5 ڈگری سیلسیس سے کم تھا۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کا سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 9.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا جبکہ ایک رات پہلے یہ منفی 5.2 ڈگری سیلسیس تھا۔
حکام نے بتایا کہ بالائی مقامات گلمرگ، سونمرگ ، ٹنگمرگ، گریز، اور زوجیلا محور میں جمعرات کو ہلکی سے درمیانی برف باری ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوپیاں، پلوامہ اور بارہمولہ کے میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، بڈگام اور بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے 21 دسمبر تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ وادی کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت مزید گرنے کی توقع ہے اور اگلے چار دنوں کے دوران کئی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔KMS-12/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button