مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام نے سرینگر میں ایک اور رہائشی مکان ضبط کر لیا، دونوجوان گرفتار
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے ضلع سرینگر میں ایک اور شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے رنبیرگڑھ میں ایک رہائشی مکان بے بنیاد الزامات پر ضبط کر لیا۔بھارتی پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے محمد یونس وانی ولد محمد مقبول وانی کے رہائشی مکان کو ضبط کیا۔
دریں اثناء بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں دو نوجوانوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کر لیا۔دونوں نوجوانوں کی شناخت میلاد بشیربٹ ولد مرحوم بشیر احمدبٹ اور طیب احمد شیخ ولد مرحوم محمد شفیع شیخ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں سرینگر کے رہنے والے ہیں۔