مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے اکتوبر میں9 کشمیری شہید کیے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبر میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ان میں سے تین افرادکو دو مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 6 بچے یتیم ہو گئے۔
بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اورسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) کی ٹیموں نے مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی 148کارروائیوں کے دوران 169 افراد کو گرفتار کیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button