ریاسی : چیئرلفٹ منصوبے کے خلاف سینکڑوں کشمیریوں کی احتجاجی ریلی
جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں ریجن کے ضلع ریاسی میں وشنو دیوی مندر کی طرف جانیوالے پہاڑی راستے کے ساتھ مجوزہ چیئرلفٹ پروجیکٹ کے خلاف سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔
کشمیرمیڈیاسروس ے مطابق مظاہرین جموں ریجن کے ضلع ریاسی کے کٹرا بیس کیمپ کے باہر اکٹھے ہوئے مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اورہندوشرائن بورڈ کے مجوزہ منصوبے کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔شالیمار پارک سے شروع ہونیوالی ریلی کے شرکا نے گزشتہ ماہ پولیس کی طرف سے گرفتار کئے گئے مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جنہیں منصوبے کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرلیاگیاتھا۔منصوبے کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنیوالی شری ویشنو دیوی سنگھرش سمیتی نے اپنے مطالبات کے حق میں 18دسمبر کو قصبے میں مکمل ہڑتال کی کال بھی دی ہے۔گزشتہ ماہ دکانداروں، مزدوروں، اور ٹریک کے ساتھ کام کرنے والے ٹٹو اور پالکی مالکان نے بھی منصوبے کے خلاف چار دن تک زبردست احتجاج کیا تھا۔