جموں

راجوری: ”وی ڈی جی “رکن کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس

VDGs-asked-to-‘remain-alert-village-defence

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ” قاتل گینگ ”ویلج ڈیفنس گارڈز“ (وی ڈی جی) کے ایک رکن نے ضلع راجوری کے علاقے جمولا میں اندھادھند فائرنگ کر دی جسکی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے جموں خطے کی مسلم آبادی کو ڈرانے دھمکانے کیلئے وی ڈی جی قائم کی ہے ۔ تنظیم کے ایک مسلح رکن کی طرف سے جمولا میں اندھا دھند فائرنگ کے باعث شدید افرا تفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے میں نام نہاد تلاشی آپریشن شروع کیا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔
دریں اثنا، بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button