کانگریس کا بی آرامبیڈکے بارے میں توہین آمیز بیان پر امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس پارٹی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھامیں معروف دلت لیڈر اور آئین بنانے والے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں توہین آمیز بیان پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی طرف سے بی آر امبیڈکر کے بار بار ذکر کا مذاق اڑایا اور کہا کہ اگر وہ اتنی بار خدا کا ذکر کرتے تو وہ جنت پہنچ جاتے۔ انہوں نے امیت شاہ کے گستاخانہ بیان کو بی آر امبیڈکر اور بھارت کے آئین کی توہین قرار دیا۔انہوں نے امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ کا بیان دلتوں کی توہین بھی ہے ۔اس موقع پر راہل گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت کانگریس پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے امیت شاہ کے بیان سے بی جے پی کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔انہوں نے امیت شاہ سے قوم سے معافی مانگنے کامطالبہ کیا۔