بھارت

مقبوضہ کشمیر:مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرینگر09مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔
این آئی اے نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ بارہمولہ، پلوامہ اور شوپیان کے اضلاع میں کئی گھروں پر چھاپے مارے۔ اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک این آئی اے کی کارروائیاں جاری تھیں۔این آئی اے نے گزشتہ ماہ بھی مقبوضہ علاقے میں کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button