پاکستان

مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 71بھارتی ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور:
شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے وجے کمار شرما کی سربراہی میں71رکنی بھارتی ہندو یاتریوں کا وفد واہگہ سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر ،پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما نے یاتریوں کا استقبال کیا اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمن متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ بھارتی جتھہ لیڈر وجے کمار شرما نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان امن اور محبت کا پیغام ہے، جب بھی پاکستان آ تا ہوں پہلے سے بہتر انتظامات کیے جاتے ہیں ۔واہگہ بارڈر پر پرتپاک استقبال پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں ۔ سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور براے بین ا لمذاہب ہم آہنگی اور چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے سیکورٹی رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کیے گے ہیں۔کرشن شرما نے کہا کہ پاکستان میں ہندو مذہب کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں متروکہ وقف املاک بورڈ تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کے انتظامات کر رہا ہے ۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل(شرائنز)عمر جاوید اعوان کے مطابق یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے لاہور سے چکوال میں کٹاس راج مندرکیلئے روانہ ہوں گے ۔21 دسمبر کو بھارتی ہندو یاتری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات (بھانو سپتمی) ادا کریں گے،جہاں پر پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ اور شام میں دیے جلانے کی رسومات (دیپ مالا )ادا کریں گے ۔ہندو یاتری 7روزہ دورہ مکمل ہونے پر 25دسمبر کو واپس روانہ ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button