پاکستان

راجہ نجابت کاکشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ 

1اسلام آباد: جموں وکشمیرتحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ریڈیو پاکستان کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے دنیا بھر میں پروگرام ترتیب دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی نمائندہ ہونے کے ناطے تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل 5فروری کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خاص طور پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقاتوں، تقریبات، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منگل کو برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز یکجہتی کانفرنس منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل برطانیہ، یورپ اور بین الاقوامی فورمز پر تمام پاکستانی اور کشمیری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور ہم ان تنظیموں، ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری حمایت کر رہے ہیں۔ نجابت حسین نے کہاکہ ہم پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن اور دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں تاکہ بھارت کشمیری قوم کے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے خاص طور پر 5اگست 2019کے بعد، اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حامی بھی بھارت کے اس اقدام کی مذمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی عدالتیں صرف مودی حکومت کی آواز سن رہی ہیں کیونکہ نریندر مودی اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ہر ادارے پر دبا ئوڈال رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button