بھارت

بھارتی پولیس نے اتر پردیش میں تین سکھ نوجوانوں کو قتل کر دیا

لکھنو:بھارتی پولیس نے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں تین سکھ نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سکھ نوجوانوں 18سالہ جسپریت سنگھ ،25سالہ گورویندر سنگھ اور23سالہ وریندر سنگھ کوپیر کے روز پیلی بھیت کے علاقے پورن پور میں ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کیا۔ یہ تینوں پنجاب کے علاقے گرداس پور کے رہنے والے تھے۔بھارتی پولیس کے افسران نے سکھ نوجوانوں کو” خالصتان زندہ باد فورس ”کے ارکان قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کو خالصتان تحریک کے خلاف ایک اہم کامیابی قرار دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button