بھارت
اتر کھنڈ: دینی مدارس کو ایک ماہ کا الٹی میٹم
دہرہ دون13 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترکھنڈ میں حکومت نے دینی مدارس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر ریاستی محکمہ تعلیم میں اپنا اندراج کرالیں ورنہ انہیں بند کر دیا جائے گا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست میں ایسے چار سو کے لگ بھگ مدارس ہیں جنکا رجسٹریشن نہیں ہوا ہے۔
اتر کھنڈ کے وزیر سماجی بہبود وا قلیت چندن رام داس نے کہا کہ مدارس کو ایک ماہ میں ریاستی محکمہ تعلیم میں اندراج کا الٹی میٹم دیا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں بند کر دیا جائے گا۔