مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں پولیس اہلکار بجلی کاکرنٹ لگنے سے ہلاک

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک پولیس اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت زاہد منظور خان کے نام سے ہوئی ہے جو سرینگر کے علاقے نورباغ میں اپنے گھر میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔پولیس اہلکار جو پری ہاسپورہ میں تعینات تھا، پالپورہ نورباغ میں اپنے گھر پر بجلی کے تار کی مرمت کر رہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا۔اسے فوری طور پر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button