بھارتی فوج کی گاڑی نجی کارپر چڑھ دوڑی ، ریٹائرڈ پولیس افسر ہلاک، 4 افراد زخمی
جموں 07 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں خطے کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کی گاڑی ایک نجی کارپر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہلاک اور 6 سالہ بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس افسرنے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ واقعہ جموں پونچھ ہائی وے پر نوشہرہ کے علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد مشتاق خان ہلاک اورچاردیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت35سالہ عطاءاللہ، 6سالہ ماریہ،50سالہ سلیمہ بی اور 30 سالہ اقراءپٹھان کے طور پر ہوئی ہے۔تمام زخمیوں کو جوضلع پونچھ کے علاقے سلواہ مینڈھر کے رہنے والے ہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں سے عطاءاللہ اور اقراءپٹھان کو تشویشناک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔