پاکستان

اسلام آباد : اعلیٰ سطحی اجلاس میں” یوم یکجہتی کشمیر “کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد :وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 5فروری کو منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان علی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری حامد خان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خٹک سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک گیر تقاریب کے حوالے سے ایک جامع پلان پر تبادلہ خیال کرنا اور اسے حتمی شکل دینا تھا۔ شبیر احمد عثمانی نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر اس دن کو قومی اتحاد اور عزم کے ساتھ منانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس روزکشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button