پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت گرفتاری کی مذمت ، فوری رہائی کا مطالبہ

foreign-office

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پرکشمیریوںکی کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سرینگر میں محرم الحرام کے جلوس میں فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پرکشمیریوںکی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی قابض حکام کشمیری عوام پر دھونس و دبائو ، خو ف ودہشت اورظلم و جبر کے لیے کتنی آسانی سے اور کثرت سے انسداد دہشت گردی کے کالے قوانین کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوںنے بھارتی قابض حکام پرزوردیاکہ وہ گرفتارکئے گئے کشمیریوں کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت قائم مقدمات کو فوری ختم کرے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر دیرینہ تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button