خراج عقیدت

میرواعظ عمر فاروق کا علامہ رسول شاہ کو خراج عقیدت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن نصرة الاسلام کے صدر میرواعط عمر فاروق نے علاقے میں علوم مروجہ کے اولین معمار ،سرسید کشمیر، مقتدر عالم دین اورنصر الاسلام کے بانی میرواعظ علامہ رسول شاہ کو ان کے 116ویں یوم وصال پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے قوم و ملت کے لئے علامہ مرحوم کی گرانقدر مذہبی، علمی، اصلاحی، دعوتی، سماجی اور تعلیمی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو جہالت، غربت اور ظلمت سے نکالنے کیلئے علامہ مرحوم نے جو کارہائے نمایاں اور گرانقدر خدمات انجام دیں وہ کشمیر کی عصری تاریخ کا ایک نہایت ہی روشن باب ہے ۔انہوں نے کہا کہ1899میں انجمن کی بنیاد ڈال کر علامہ مرحوم نے کشمیر کے ظلمت کدے میں ایک علمی چراغ روشن کرکے تعلیمی بیداری کی جو مہم شروع کی اور لا علمی اور جہالت کیخلاف جو کاوشیں کیں، اس کے شاندار نتائج آج ہم اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوا سو سال پہلے انجمن کے قیام اور اسکے توسط سے اہالیان کشمیر کی تعلیمی بیداری کی مہم کا آغاز کرنے کے حوالے سے میرواعظ مرحوم کے کارنامے انتہائی اہم اور سنہرے حروف سے لکھے جانے کے لائق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی انجمن قوم کے غریب اور پسماندہ طبقے کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے انہیں اپنے حقوق و فرائض سے روشناس کرانے میں مصروف عمل ہے ۔ علامہ مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے انجمن کے زیر اہتمام قرآن خوانی اورخصوصی دعائوں کا اہتمام بھی کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button