مقبوضہ جموں و کشمیر

صوفی محمد اکبر کو زبردست خراج عقیدت پیش

kmsسرینگر 14 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محاذ آزادی کے صدر محمد اقبال میر نے پارٹی کے بانی رہنماء صوفی محمد اکبر کوانکی 34 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا 14 دسمبر 1987 کو انتقال ہوگیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اقبال میر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ صوفی محمد اکبر نے بھارتی تسلط اور غیرقانونی قبضے کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے جموں وکشمیرمحاذآزادی کی بنیاد رکھی تھی۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے کونے کونے کا دورہ کر کے کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی کے مشن کیلئے متحد کیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے۔انہوں نے دیگر کشمیری شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا عادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button