مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم کو اجاگر کرنے کے لئے رسل ٹریبونل کا انعقاد

 

بوسنیا18 دسمبر (کے ایم ایس)کنیڈا میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم کشمیرسویٹا س نے ورلڈ کشمیر ایویئرنیس فورم، برٹرینڈ رسل پیس فاو¿نڈیشن(نوٹنگھم، برطانیہ)،پرمننٹ پیپلز ٹریبونل آف بولوگنا اٹلی ،Nahla(سینٹر فارایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، سینٹر فارایڈوانسڈ سٹڈی ان سرایوگو ،انٹرنیشنل یونیورسٹی آف سرایوگو(IUS) اور الجزیرہ بلقانزکے اشتراک سے 17سے19 تک سرایوگو بوسنیا میں کشمیر پرپہلا رسل ٹریبونل منعقد کررہی ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ٹریبونل کا مقصدمقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری نسل کشی سمیت انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کو اجاگر کرناہے۔ کشمیرسویٹاس نے ایک بیان میں کہاکہ ان جرائم کی سنگینی نے ہمیںدنیا کی توجہ اس کی طرف مبذول کرانے پر مجبورکیاکیونکہ یہ عالمی امن کے لئے براہ راست ایک خطرہ ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ ٹریبونل کا مقصدچا اہم موضوعات کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے جس میںتنازعہ کشمیر کی سنگینی کو اجاگرکیاجائے گااورجموں کے قتل عام پربحث سمیت نسل کشی، نوآبادیاتی نظام کے خاتمہ اور غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انسانیت کے خلاف جرائم اورخطے میںجوہری جنگ کے خطرے ،اجتماعی قبروں اورعصمت دری کو جنگی ہتھیارکے طورپر استعمال کرنے جیسے مسائل کو اجاگر کیاجائے گا۔ ٹربیونل نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں جاری نسل کشی، بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، انسانیت کے خلاف جرائم اور کشمیریوں پر سیاسی جبر کو اجاگر کرنے کے لئے کلید عالمی شخصیات، ماہرین تعلیم اورمشہور شخصیات کو ایک جگہ جمع کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button