APHC-AJK

حریت رہنماء مصدق عادل کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما حسن البنانے حریت رہنماء اور جموں و کشمیر پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے سابق چیئرمین محمد مصدق عادل کو ان کی تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مصدق عادل 2022میں آج ہی کے دن مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور میں انتقال کر گئے تھے۔حسن البنا نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مصدق عادل کو جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے انکی گرانقدر خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی بلندی درجات اور اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مصدق عادل 1965کے بعد کئی سال تک جیل میں قیدرہے اور 1990کی دہائی کے اوائل میں سوپور قصبے میںان کے چھوٹے بھائی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرکے دوران حراست لاپتہ کردیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button