APHC-AJK

اسلام آباد بار کونسل کے وفد کا حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے دفتر کا دورہ

مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: اسلام آباد بار کونسل کے ایک وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور حریت قیادت سے ملاقات کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، بھارتی ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد میں چوہدری آصف عرفان، وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل، عبدالرحمن باجوہ، ممبر اسلام آباد بار کونسل، چوہدری حفیظ اللہ یعقوب، ممبر اسلام آباد بار کونسل، راجہ خاور دھنیال، جنرل سیکرٹری اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، راجہ خالد محمود، ممبر ایگزیکٹو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اور اویس الاسلام، چیف آرگنائزر جموں و کشمیر لائرز فورم سمیت دیگر وکلا شامل تھے۔
چوہدری آصف عرفان نے اس موقع پر کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات، مشکلات اور قربانیوں کی ترجمانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے قانونی، سیاسی اور سفارتی پہلوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے وکلا برادری اور حریت کانفرنس کے درمیان رابطے اور مشاورت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قانونی اور انسانی حقوق کے فورمز پر آواز مزید مثر انداز میں بلند کی جائے گی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدامات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ مظلوم اقوام اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے، اس لیے مسئلہ کشمیر کے قانونی اور انسانی حقوق کے پہلوں کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے میں وکلا کا کردار نہایت اہم ہے۔ سید فیض نقشبندی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض ایک سیاسی تنازع نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو قانونی اور انسانی حقوق کے تناظر میں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ سید یوسف نسیم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، عالمی برادری کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے کہا کہ وکلا برادری مسئلہ کشمیر کے قانونی پہلوں کو اجاگر کرنے اور عالمی قانونی و انسانی حقوق کے اداروں تک کشمیری عوام کی آواز پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔حریت قیادت نے وفد کی آمد، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک سیاسی، سفارتی، قانونی اور عوامی سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اس موقع پر  محمد فاروق رحمانی ، محمود احمد ساغر، مسز شمیم شال، شیخ عبدالمتین، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی، جاوید اقبال بٹ، نثار مرزا، زاہد صفی، مشتاق احمد بٹ، سید مشتاق، شیخ عبدالماجد، میاں مظفر، منظور احمد ڈار، محمد اشرف ڈار، سید منظور شاہ، سید گلشن احمد، نذیر احمد کرنائی، عدیل مشتاق وانی، محمد شفیع ڈار اور امتیاز وانی بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button