APHC-AJK

فاروق رحمانی کا پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے جان ومال کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنمااورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں سیلاب اور موسلادھار بارشوں سے سینکڑوں شہریوں کے جاں بحق ہونے اوردیگراملاک کے تباہ ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اورمشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے حکومت اور امدادی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب کے متاثرین کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لئے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارے ملک میں گلوبل وارمنگ سے متعلق اقوام متحدہ کے منصوبے پر کام کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button