APHC-AJK

انسانی حقوق کونسل کے 59ویں اجلاس میں شرکت کے لیے کشمیری وفد جنیوا روانہ

اسلام آباد :اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59ویں اجلاس میں شرکت کے لیے الطاف حسین وانی کی قیادت میں کشمیری رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر مشتمل آٹھ رکنی کشمیری وفد جنیوا روانہ ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد جنیوا میں مقیم سفارت کاروں ،انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ وفدکشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سیمینارز، کارنر میٹنگزمیں شرکت کرے گا اور مختلف مباحثوں کی میزبانی کرے گا جن میں بھارتی حکومت کی جانب سے دفعہ370اور 35A کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ان دفعات کی منسوخی ایک انتہائی متنازعہ فیصلہ ہے جس نے خطے کے مذہبی اور سیاسی منظر نامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔وفد انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کی مذہبی آزادیوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائے گا۔اس دوران افسپا، یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے اندھا دھند استعمال، سیاسی رہنمائوں کی مسلسل نظربندی، نہتے شہریوں کے قتل اور وادی کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں دریافت ہونے والی گمنام اجتماعی قبروں کے مسئلے کو اجاگر کیا جائے گا ۔وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی،کے آئی آئی آر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار امجد یوسف ،سید فیض نقشبندی، شمیم شال، ڈاکٹر سائرہ شاہ، نائلہ الطاف کیانی اور مہر النساء شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button