محبوبہ مفتی کا بھرتی امتحانا ت میں بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ
پیپر لیکس سے کشمیری نوجوانوں مسلسل مایوس اور متنفر ہو رہے ہیں، محبوبہ مفتی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ،جن کے خلاف مقبوضہ علاقے میں شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔
محبوبہ مفتی نے سرینگر میں اپنے پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈکے تحت 29 نومبر کو ہونے والے پولیس سب انسپکٹر امتحان کو موخر کرنے اور فائنانس اکانٹس اسسٹنٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
محبوبہ مفتی نے سرکاری ملازمتوں کے امتحانی پیپر لیکس اور نوجوانوں کو پولیس ویری فکیشن (تصدیق)سے محروم رکھنے کا موازنہ 1987کے اسمبلی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی سے کرتے ہوئے،کہا کہ جس طرح اس انتخابی دھاندلی نے کشمیری نوجوانوں کو قومی دھارے سے دور کیا تھا، اسی طرح پیپر لیکس سے بھی نوجوانوں مایوس اور متنفر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اگر بھارتی قابض انتظامیہ امتحانی اسکینڈلز کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک ،انہیں پاسپورٹ سے اور ویری فکیشن سے محروم رکھنا چاہتی ہے تو اس سے نوجوانوں میں مزید بیگانگی پیدا ہوگی اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ جموں وکشمیر ایک حساس اوربین الاقوامی طورپر متنازع علاقہ ہے۔
محبوبہ مفتی نے پیپر لیگ معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کاامتحانی نظام پر اعتماد بالکل ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے 28نومبر کو ہونے والے پولیس سب انسپکٹر کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، "یہ نوجوانوں کے مستقبل اور زندگی کا مسئلہ ہے۔ کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے،تاہم انہوں نے کہاکہ اس اسکینڈل میں بڑی مچھلیاں ملوث ہیں اور اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈکی ساکھ مشکوک ہو چکی ہے اور کشمیری نوجوانوں کو بھرتی کے امتحانات منعقد کرنے والے اداروں پر بالکل اعتماد اور بھروسہ نہیں ہے ۔





