مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس آئینی ضمانت کے لیے جدوجہد کررہی ہے: آغا روح اللہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی جدجہد اس آئینی ضمانت کے لیے ہے جسے 2019میں چھین لیا گیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ اس آئینی ضمانت کے لیے ہے جو 5اگست 2019کو ہم سے چھینی گئی تھی۔ ہمیں اپنی لڑائی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی بحالی بنیادی مسئلہ ہے،ہماری لڑائی 370 کی آئینی ضمانت کے لیے ہے وہ ضمانت جو ہمیں دستاویز الحاق کے ذریعے دی گئی تھی۔ ہماری لڑائی اگست 2019میں لیے گئے فیصلوں کو تبدیل کرنے کی ہے۔عاشورہ کے جلوس پر تبصرہ کرتے ہوئے روح اللہ مہدی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس طرح کی مذہبی تقریبات کو پروپیگنڈے کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے ،جلوس کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا۔ آپ نے پارلیمنٹ میں دیکھا ہوگا کہ امیت شاہ نے اسے کس طرح استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوس کی اجازت پہلے نہیں تھی اور اس بار دی گئی۔ انہوںنے کہا کہ یہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا غلط بیانیہ بنانے کی کوشش ہے۔اگر وہ مذہبی آزادی کے بارے میں سنجیدہ ہوتے تو وہ جامع مسجد تک رسائی کو یقینی بناتے اور لوگوں کو آزادی سے نماز پڑھنے کی اجازت دیتے۔ریاستی حیثیت اور نیشنل کانفرنس کے دیگر رہنمائوں کے حالیہ بیانات کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر عمر عبداللہ بھی عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن میں اس بات کو دہراتا ہوںکہ ہماری لڑائی صرف ریاستی حیثیت کی بحالی تک محدود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد پارٹی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بل پیش کیا گیا تو ہم اس پر بات کریں گے لیکن میں پھر یاد دلائوں گا، ہماری لڑائی اس سے آگے کی ہے۔ ہماری لڑائی آئینی ضمانت کے لیے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button