مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت لازمی قراردیدی

PM-Modi-Yogaسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض حکام نے تمام سرکاری ملازمین بشمول خواتین اور اسکول کے بچوں کو کل بین الاقوامی یوگا ڈے کی سرکاری تقریبات میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے مہمان خصوصی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہوں گے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری ملازمین کو صبح 4 بجے سے پہلے تقریب کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایک حاملہ ملازمہ کو مبینہ طور پر عدم تعمیل پر ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔قابض انتظامیہ کے اس حکم کی سخت مذمت کی جارہی ہے اوربعض ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کشمیریوں کی شخصی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر راجہ مظفر سمیت کشمیری سیاسی رہنمائوں نے سرکاری ملازمین اور اسکول کے بچوں کو تقریب میں شامل ہونے پر مجبور کرنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button