مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 164 نئے کیس رپورٹ، دو افراد کی موت
سرینگر 25 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 164 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نئے مریضوں میں سے 124 وادی کشمیرمیں جبکہ40 جموں خطے میں سامنے آئے ہیں۔ ان کیسز سے کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افرادکی مجموعی تعداد3لاکھ 40ہزار 598 ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وادی کشمیر میں وائرس کی وجہ سے دو اموات ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وبا سے اب تک مجموعی طورپر4ہزار 521 افرادکی موت ہوئی ہے جن میں سے جموں خطے میں 2ہزار196 اور وادی کشمیر میں 2ہزار325 افرادوائرس کا شکار بنے ۔