مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام :جہلم کا بند ٹوٹنے سے سخت سیلاب، 10 ہزار افراد کا انخلا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جہلم کے بند میں شگاف پڑنے کے باعث ضلع بڈگام میں تقریباً 10ہزار افراد انخلاءپر مجبور ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا ہے کہ بڈگام کے کچھ علاقے ڈوب گئے ہیں، لیکن ہم نے احتیاطی اقدام کے طور پر گزشتہ روز ہی لوگوںکو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔
ڈویڑنل کمشنر نے کہا کہ تاہم گزشتہ رات سے موسم میں بہتری آئی ہے اور سنگم اور رام منشی باغ سمیت اہم مقامات پر پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر کے کچھ حصوں بالخصوص لسجان جیسے نشیبی علاقوں میں بھی احتیاطی انخلا کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button