مقبوضہ جموں و کشمیر
عوامی حمایت، مقبوضہ کشمیر میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے ضروری ہے: عمر عبداللہ

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے عوام کی حمایت ناگزیر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز ایک حد تک عسکریت پسندی سے نمٹ سکتی ہیں، لیکن اس کا مکمل خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام خود اس کے خلاف کھڑے ہوں۔ضلع اسلام آباد میں دو کشمیریوں کے مکانات کو منہدم کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بھارتی سپریم کورٹ کی ہدایات کی واضح خلاف ورزی ہیں۔





