بھارت

بھارت کا جنگی جنون جاری ، ریل گاڑی پر نصب لانچر سے اگنی میزائل کاتجربہ

نئی دلی:
بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے ریل گاڑی پر نصب موبائل لانچر سے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے یہ خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ریل پر مبنی موبائل لانچر سے کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا میزائل تجزبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لانچر بغیر کسی پیشگی تیاری کے ریل نیٹ ورک پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جسے کم وقت میں ملک میں کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا مزیدکہنا تھا کہ میزائل کی رینج2ہزار کلومیٹر ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات موجود ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے آئے روز میزائل تجربات کا مقصد عوام کی توجہ آپریشن سندور میں شرمناک شکست سے ہٹانا اور پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد اپنی ہزیمت کو چھپانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button