مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : فتح کدل میں آتشزدگی سے متعدد مکانات متاثر

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے فتح کدل میں گزشتہ شب آگ بھڑکنے سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا اورلوگوں میں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فتح کدل کے علاقے نارپرستان میں پراسرار طورپر لگنے والی آگ نے متعدد مکانوںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیوںکو روانہ کیاگیا۔فوری طور پرآتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم آگ کی وجہ متعدد مکانوںکو نقصان پہنچا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ علاقے میں لکڑی کے بنے مکانات میں تیزی سے پھیل گئی جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button