مقبوضہ جموں و کشمیر

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کشمیری صحافی سجاد گل کی فوری رہائی کا مطالبہ

نیویارک 08 جنوری (کے ایم ایس)نیویارک میں قائم صحافیوں کی عالمی تنظیم” کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس“ (سی پی جے) نے کشمیری صحافی سجاد گل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سجاد گل نے ایک کشمیری نوجوان سلیم پرے کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کی تھی ۔ سلیم پرے کو بھارتی فوجیوں نے 3 جنوری کو سرینگر کے علاقے ہارون میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ اس کی شہادت کے بعد شمالی کشمیر میں اس کے آبائی علاقے حاجن میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور لوگوں نے بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میںنعرے بازی کی۔سجاد گل کو 5 جنوری کو بھارتی فوج نے ایک چھاپے کے دوران گرفتارکیا اور بعد میں انہیں پولیس کے حوالے کیا ۔سی پی جے نے آج ایک ٹویٹ کہاکہ تنظیم ان خبروں سے سخت پریشان ہے کہ کشمیری صحافی سجاد گل کو سوشل میڈیا پر احتجاج کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے چند دن بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں کہاگیا کہ حکام کو چاہیے کہ وہ سجادگل کو فوری طور پر رہا کریں اور ان کے صحافتی کام سے متعلق اپنی تحقیقات ختم کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button