بھارت

چھتیس گڑھ : فورسز نے 12 قبائلی ہلاک کر دیے

رائے پور:شورش زد ہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اہلکاروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران کم از کم 12قبائلی ارکان ہلاک کر دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکما میں 10افراد مارے گئے جب کہ ملحقہ ضلع بیجاپور میں مختلف کارروائیوں میں 2افراد ہلاک کیے گئے۔ یہ کارروائیاں چھتیس گڑھ ریاستی پولیس کی خصوصی یونٹ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کے اہلکاروں نے کیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد نکسل علیحدگی پسند تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں اب بھی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں محاصرے اور تلاشی کی مختلف کارروائیوں کے دوران 285 نکسل علیحدگی پسند ہلاک کردیے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button