جموں

مقبوضہ جموں و کشمیر ،رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کھانے کے ڈھابوں اور بیت الخلا کے قیام کیخلاف احتجاج

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گاندھی نگر کے رہائشیوں نے اپنے علاقوں میں سڑک کے کناروں پرکھانے پینے کے ڈھابوںاور بیت الخلا غیر قانونی قیام کے خلاف پرامن احتجاج کیا،مظاہرین نے حفاظتی، صفائی اور تجاوزات سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیکڑوں رہائشی ریہری زون میں کھانے پینے کے ڈھابوںکے قیام کے خلاف جمع ہوئے اور کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں میں شدید بھیڑ، ٹریفک جام اور غیر صحت مند حالات پیدا ہو گئے ہیں۔احتجاج کرنے والوں نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کے لیے خطرناک ہے اور محلے کی پرسکون فضا کو متاثر کر رہی ہے۔مظاہرین نے رہائشی مکانات کے قریب عوامی بیت الخلاء کی تعمیر کی شدید مخالفت کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ پرائیویسی، صفائی اور عوامی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔رہائشیوں نے انتظامیہ سے فوری اقدام کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے ذریعے علاقے میں حفاظت اور صفائی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button