مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے براہموس اور ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل کا تجربہ کیا

نئی دہلی 12 جنوری (کے ایم ایس)بھارت نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھانے کی غرض سے سمندر سے سمندر میں مارکرنے والے جدید سپرسانک برہموس کروز میزائل اور ایک آدمی کے ذرےعے اٹھائے جانے والے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل (MPATGM) کا تجربہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے دفاعی تحقیق وترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے دعویٰ کیا ہے کہ وشاکھاپٹنم میں بھارتی بحریہ کے جہازسے فائر کیے گئے برہموس سپرسانک کروز میزائل سے سمندر سے سمندر میں مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ایک ٹویٹ میں میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا۔
دریں اثناءڈی آر ڈی او نے مین پورٹ ایبل ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل (MPATGM) کا بھی تجربہ کیا۔بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ MPATGM ایک کم وزن والامیزائل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button