مقبوضہ جموں و کشمیر
کرناٹک : ہندو نوجوان جعلی مسلم آئی ڈی کے ذریعے نفرت آمیز پیغامات پھیلاتا رہا
باگل کوٹ 25 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ہندو نوجوان مسلمان نام سے فیس بک پر فرضی اکاﺅنٹ کے ذریعے ہندوﺅں کے خلاف نفرت آمیز پیغامات پوسٹ کرکے مسلمانوں کو بدنام کرتا رہا ۔
جعلی مسلمان اکاﺅنٹ بنانے والے ہندو نوجوان کو ریاست کے علاقے باگل کوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ 31 سالہ سدھارودھا سری کانت نیرالے نے مشتاق علی کے نام سے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنا یا تھا جس کے پروفائل پر اس نے ٹوپی پہنے ایک مسلم شخص کی تصویر لگائی تھی۔ نوجوان نے اس جعلی اکاو¿نٹ کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ایم ایل سی ڈی ایس ارون کے اہل خانہ اور دیگر کو دھمکیاں دیں۔ ارون قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین ڈی ایچ شنکرمورتی کے بیٹے ہیں۔