مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور : بھارتی پولیس نے طالبہ کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج کی پاداش میں مزید پانچ طلباءگرفتار کر لیے

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک طالبہ کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج کی پاداش میں مزید پانچ طالب علم گرفتار کر لیے ہیں جس سے گزشتہ دو دنوں کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مظاہروں میں حصہ لینے والے افراد کی گرفتار کی گرفتاری کیلئے چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ رات بھر جاری رکھا۔گرفتار نوجوانوں نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں طالبات کی قیادت میں سکول میں ایک طالبہ کی بے حرمتی کے خلاف پرامن احتجاج میں حصہ لیا تھا۔بھارتی فورسز نے سچ کو چھپانے اوراحتجاج کو دبانے کی کوشش کے طور پر مظاہرے میں شامل طلبا کو شرپسند قرار دیا اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے“ کے تحت گرفتار کر لیا۔
مظاہرے میںشرکت کرنے والے مزید دو درجن سے زائد افرادکی گرفتاری کے لیے چھاپوں اور تلاشیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔ KMS-01/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button