مقبوضہ جموں و کشمیر

لیہ اپیکس باڈی کے چیف نے 22 مئی کے مذاکرات سے قبل استعفیٰ دے دیا

سرینگر: لیہ اپیکس باڈی نے بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ 22 مئی کوشیڈول اہم مذاکرات سے قبل اپنے چیئرمین تھپسٹن چیوانگ کا استعفیٰ منظور کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، چیوانگ نے گزشتہ سال جولائی میں صحت اور ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا اور 6 جولائی 2025ء کے بعد سے اہم اجلاسوں سے غیر حاضر رہے تھے۔لیہ اپیکس باڈی نے کہا کہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر اور بھارتی وزیر داخلہ کے ساتھ اعلیٰ سطح اجلاسوں کے دوران دیگر اراکین کے ساتھ ان کے اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ اراکین نے لداخ کی تحریک میں ان کی "گرانقدر خدمات” کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے بطور بنیادی رکن کے طور پر اپناکام جاری رکھنے کی اپیل کی تھی.وینے کمار سکسینا کے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کےبعد22 مئی کی مذاکرات پہلے مذاکرات ہوں گے۔ ریاستی درجہ اور چھٹی شیڈیول میں شمولیت اپیکس باڈی کے کلیدی مطالبات ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button