پاکستان

بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن کو تباہ کر رہا ہے: وزیراعظم

کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے خفیہ ہتھکنڈوں اور پراکسی عناصر کے استعمال میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی نوعیت کے پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہے، گزشتہ سال مئی کے تنازعے میں شرمناک شکست کے بعد بھارت پاکستان کے امن اور استحکام کو سبوتاڑ کرنے کے لیے خفیہ کارروائیوں اور پراکسی عناصر کا سہارا لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج مغربی سرحدوں سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان تمام تنازعات کے حل کے لیے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کی پالیسی پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں، غزہ کے عوام اور فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اور انصاف کی حمایت کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا غیر معمولی عالمی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے، جن کے گہرے اثرات انسانی زندگی پر مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری میں ایک امن پسند ملک کے طور پر اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے، برادر اور دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تاریخی دستخط ہوئے، جن پر بطور ثالث انہیں بھی دستخط کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔وزیراعظم نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام فریقوں کو امن اور ہم آہنگی کی راہ پر لانے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور ایران کے مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف بھی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال نے عالمی معیشت اور بین الاقوامی سپلائی چینز کے لیے سمندری سلامتی کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے، آزادانہ بحری آمدورفت اور جہازرانی کی آزادی اب محض سہولت نہیں بلکہ پوری دنیا کی ضرورت بن چکی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان بحریہ کو مزید مضبوط، مو¿ثر اور جدید دفاعی قوت بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ نہ صرف قومی دفاع کو یقینی بنا سکے بلکہ وسیع بحری خطے میں استحکام کے لیے بھی مو¿ثر کردار ادا کرے۔پاس آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ سخت تربیت مکمل کرنے کے بعد پاکستان بحریہ میں بطور افسر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، انہوں نے تقریب میں ترکیہ، بحرین، بنگلہ دیش، عراق، سری لنکا اور جبوتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان افسران کی موجودگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button