مقبوضہ جموں و کشمیر

متحدہ مجلس علماءکاآغاسید حسن، مسرور عباس کو ایران جانے سے روکنے پر اظہار افسوس

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر نے حریت کانفرنس کے رہنماﺅں آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولانا مسرور عباس انصاری کو ایران کے سابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت سے روکنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”ایم ایم یو“نے سرینگر میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ آغا سید حسن کو دلی کے ہوائی اڈے پر روک کر انکا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات ضبط کیے گئے جبکہ مسرور عباس بھی پاسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہید رہنما کی آخری رسومات میں شرکت سے قاصر رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ علمائے دین اور مذہبی رہنماﺅں کو اپنی مذہبی اور سماجی ذمہ داریوں سے روکنا انتہائی افسوسناک ہے ، ایسی کارروائیوں سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں ، لوگوں میں بے چینی پیداہوتی ہے جبکہ یہ مذبہی آزادی کی روح کے بھی منافی ہے۔بیان میں مزیدکہا گیا کہ مسرور عباس انصاری کو ماہِ محرم کے مقدس ایام میں بھی گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے، جس کے باعث وہ مجالس سے خطاب سے بھی قاصر ہیں۔
متحدہ مجلس علماءنے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مذہبی رہنماﺅں کو اپنی ذمہ داریاں بلا روک ٹوک انجام دینے کی اجازت دی دیں تاکہ عوامی اعتماد اور ہم آہنگی کی فضا قائم ہو سکے۔KMS-01/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button