مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: امر ناتھ یاترا کی آڑ میں چھاپوں، تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز

سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں تلاشی آپریشن، ٹریفک پابندیوںکے باعث کشمیری باغبانوں کا مالی نقصان

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ہندوﺅں کی سالانہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں محاصرے و تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں تیزی لائی ہے۔ یاترا کیلئے حفاظتی اقدام کے نام پر وادی کے مختلف حصوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس(سی آر پی ایف) اور پولیس اہلکاروں نے سری نگر کے تجارتی مرکز لال چوک (گھنٹہ گھر) اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لائی۔ فورسز اہلکاروں نے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکشوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی ۔ راہگیروں اور مسافروں کی شناختی دستاویزات چیک کی گئیں اور انکی سخت تذلیل کی گئی۔
دریں اثنا یاترا کے طویل روٹس اور شاہراہوں پر سخت پابندیوں کے باعث عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سخت حفاظتی اقدامات اور ٹریفک پابندیوں کی وجہ سے سیب اور دیگر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی بروقت ترسیل متاثر ہو رہی ہے، جس سے کشمیری باغبانوں کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے.مقبوضہ علاقے میں سالانہ امرناتھ یاترا کے حوالے سے کی جانے والی یہ سختیاں خطے میں پہلے سے موجود فوجی دباو¿ میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button