حریت وفد کی کراچی میں گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات
مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک حریت وفد نے گورنر ہاو¿س کراچی میں سندھ کے گورنر سیدنہال ہاشمی سے ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد میں حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالمتین، زاہد صفی، شیخ عبدالماجد اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی شامل تھے۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ طاقت آزمائی کر کے دیکھ چکا ہے، تاہم مسئلہ کشمیر کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوںکے مظابق حق خودارادیت میں مضمر ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت کانفرنس ایک غیر سیاسی تحریک ہے جس کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کی پوری مرکزی قیادت اس وقت بھارتی جیلوں میں قید ہے، جن میں 34 خواتین رہنما بھی شامل ہیں۔غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر میں 24 ہزار بیوائیں اور ایک لاکھ سے زائد شہادتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے گی۔کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا اور ان شاء اللہ مقبوضہ جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔وفد نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ 8 جولائی کو شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی سے پریس کلب تک کشمیر ریلی منعقد کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے ریلی کے انعقاد کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا مو¿ثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔







