بھارت

مودی نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا، عالمی درجہ بندی میں بھارتی پاسپورٹ49 درجے نیچے چلا گیا

نئی دہلی : بھارت میں کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ مودی نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے اورعالمی درجہ بندی میںبھارتی پاسپورٹ49 درجے نیچے چلا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کا پاسپورٹ 2014 میں عالمی درجہ بندی میں 76ویں پوزیشن پر تھاجو اب 125ویں نمبر پر ہے۔ یوں 11 برس میں 49 درجے تنزلی ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی شہریوں کو صرف 26 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ ماہرین کے مطابق پاسپورٹ کی عالمی پوزیشن سفارتی تعلقات، بین الاقوامی اعتماد اور سفری آزادی کا اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے۔ اپوزیشن نے اس صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی حکومت پر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاسپورٹ کمزور ہے ، سیاحت بحال نہیں ہوئی اور شہری ویزا کی غیر معیاری خدمات کے لیے زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں،تو اس کا مطلب ہے کہ عالمی سطح پربھارت کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button