مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کشمیری عوام کو حقوق سے محروم رکھ کر ان کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے:نیشنل کانفرنس

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے کہاہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھ کر اور مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر کرکے ان کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجے سدھوترا نے بلاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حیثیت کو بحال نہ کرنا عوام کی جمہوری امنگوں، آئینی حقوق اور عزت و وقار کے ساتھ دھوکہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود بی جے پی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث عوام میں مایوسی اور احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی نہ تو کوئی سیاسی احسان ہے اور نہ ہی رعایت، بلکہ یہ ایک جائز جمہوری مطالبہ اور جموں و کشمیر کی آئینی و سیاسی شناخت کی بحالی کے لیے ایک لازمی قدم ہے۔
اجے سدھوترا نے کہا کہ علاقے کے موجودہ انتظامی ڈھانچے نے طرزِ حکمرانی کی حدود کو بے نقاب کر دیا ہے جس سے منتخب حکومت کی کارکردگی اور عوامی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ جماعتی سیاست سے بالاتر ہے اور اس کا تعلق جموں، کشمیر اور پورے علاقے کے ہر شہری بالخصوص نوجوانوں، تاجروں، کسانوں، ملازمین اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں سے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button