پہلگام واقعے کے بعد 2,800 گرفتاریاں مودی حکومت کے کشمیر بیانیے کی قلعی کھول رہی ہیں
سیانگ ڈیم منصوبے سے 27 دیہات زیر آب آنے اور 50 سے زائدکے متاثر ہونے کا خدشہ
نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے پولیس کے اعزاز میں صدرِ کی تقریب کے دوران کیے گئے دعوے 2014ءسے مودی حکومت کی زیر نگرانی زمینی حقائق کے برعکس بے بنیاد دکھائی دیتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ نے 2019ءمیں دفعہ 370 کی منسوخی کو تحریکِ آزادی دبانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 35 سال بعد اب کوئی کشمیری نوجوان عسکریت پسندی میں ملوث نہیں رہا اور صرف غیر ملکی افراد ہی باقی ہیں۔
تاہم اقوام متحدہ کے ماہرین، فریڈم ہاوس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بین الاقوامی رپورٹس میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں 2025ءکے پہلگام حملے کے بعدجس میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے، تقریباً 2,800 گرفتاریاں، پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت من مانیاں نظربندیاں، تشدد اور گھروں کو مسمار کرکے اجتماعی سزا دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
فریڈم ہاو¿س کے مطابق شہری آزادیوں پر پابندیاں مزید سخت کی گئی ہیں، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کیے گئے ہیں، 25 کتابوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور وی پی این کے استعمال پر بھی قدغنیں لگائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2012ءسے بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش کے تقریباً نصف واقعات مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیش آئے ہیں۔
آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) بدستور بھارتی فورسز کو مکمل قانونی استثنیٰ فراہم کر رہا ہے، جبکہ مذہبی جلوسوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ آزاد میڈیا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل دھمکیوں اور نگرانی کا سامنا ہے۔ترقی کے دعوے بھی زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے، کیونکہ مجموعی بے روزگاری کی شرح 9.4 فیصد جبکہ نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 26.2 فیصد ہے۔
اروناچل پردیش میں امیت شاہ نے سیانگ اپر ملٹی پرپز منصوبے کو توانائی، آمدنی اور روزگار کا ذریعہ قرار دیا۔تاہم زمینی صورتحال کے مطابق مجوزہ 11,200 میگاواٹ کے ڈیم سے27 دیہات زیرِ آب آنے، 50 سے زائد دیگر دیہات کے متاثر ہونے اور ڈیڑھ لاکھ تک آدی قبائلی افراد کے بے گھر ہونے کا خطرہ ہے۔

سیانگ، اپر سیانگ اور پاسگھاٹ میں اس منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گرفتاریوں، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی تعیناتی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ صورتحال اس روایتی طرزِ عمل کو ظاہر کرتی ہے جس کے تحت عوام پر بڑے منصوبے مسلط کیے جاتے ہیں اور مذاکرات کے محض رسمی وعدے کیے جاتے ہیں۔





