مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: رام مندر اور نیٹ پیپر اسکینڈلزکے خلاف کانگریس کا احتجاج

جموں: بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی نے جموں کے علاقے اکھنورمیں احتجاج کیا۔مظاہرین نے ایودھیا میں رام مندر کی عطیات میں غبن کی بھارتی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات اور بار بار پیپر لیک ہونے پر بھارتی تعلیم وزیر دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے ورکنگ صدر رامن بھلہ اور دیگر سینئر رہنماؤں بشمول پروفیسر آشوک بھگت، وجے شرما اور کلدیپ شرما کی قیادت میں کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین نےنعرے بازی کی اور رام مندر میں "چندا چوری” میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی اور سزا کا مطالبہ کیا، اور مندر ٹرسٹ کو تحلیل کرکے اسے مذہبی سربراہوں کے حوالے کرنے اور عطیات کی مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ رمن بھلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس واقعے نے کروڑوں ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور انہوں نےکہاکہ بی جے پی کی زیرِ قیادت مرکزی اور یوپی حکومتیں مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہیں۔
وجے شرما نے طلبہ کی خودکشیوں کے لیے نظام اور مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے وزیر تعلیم کے استعفیٰ اور سخت اصلاحات کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں شامل رہنماؤں نے جموں میں بجلی اور پانی کی شدید قلت کے خلاف بھی نعرے لگائے اور قابض انتظامیہ سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button