مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : محبوبہ مفتی کا بھارتی فورسز کے ہاتھوںڈوڈہ میں شہری کے قتل پر اظہار تشویش
meh
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فورسز کی طرف سے آج ضلع ڈوڈہ میں ایک شہری کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس “ پر اپنے ایک بیان میں ان رپورٹس کا حوالہ دیا جن میں کہا گیا ہے کہ عارف حسین نامی شہری کو پہلے پر چاقو مارا گیا اور بعد میں گولی مار دی گئی۔ محبوبہ مفتی نے واقعے کے بعد ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جوابدہی کو یقینی بنائے۔





