مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دہلی میں نیشنل کانفرنس کا احتجاج،ریاستی حیثیت کی بحالی کامطالبہ

نئی دہلی: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گاندربل سے تعلق رکھنے والے این سی کارکنان اور نوجوان رہنما جنتر منتر پر جمع ہوئے جبکہ پارٹی ایم ایل ایز نے پرتھوی راج روڈ پر ایک الگ مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے نعرے لگائے اورانہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر”ریاستی حیثیت واپس کرو“ جیسے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈروں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اقتدار کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے ہے۔ ہم ایک آواز اور ایک مطالبے کے ساتھ نکلے ہیں اوروہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی ہے۔ احتجاج میں ضلع کشتواڑ کی ایک ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اس کی قیادت رکن اسمبلی سجاد کچلو اور ڈی ڈی سی کی سابق چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے کی۔ نیشنل کانفرنس کی قیادت نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے نئی دہلی پر دباو¿ ڈالنے کے لیے احتجاجیمظاہرے کا اہتمام کیا تھا جسے اگست 2019 میں چھین کر مرکزکے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button