بھارت

2025 میںبھارتی پیرا ملٹری ”سی آر پی ایف“ کے 59 اہلکاروں نے خودکشی کی

77% سے زائد خودکشیاں دوران ڈیوٹی کی گئیں

نئی دہلی:سال 2025کے دوران بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے کم از کم 59 اہلکاروں نے خودکشی کی جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، 2021-2025 کی مدت کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی اموات میں سے 77 فیصد سے زائد اس وقت ہوئیں جب اہلکار ڈیوٹی پر تھے۔ پانچ سال کے دوران خودکشی کے 262 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 202 واقعات ڈیوٹی کے دوران پیش آئے جبکہ باقی اس وقت پیش آئے جب اہلکار چھٹی پر تھے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2025 میں 59 سی آر پی ایف اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 46، 2023 میں 57، 2022 میں 43 اور 2021 میں 57 تھی۔
رواں برس” سی آر پی ایف “ حوالدار 56 سباش پرساد نے اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں واقعے اپنے کیمپ میں خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔ ایک اور واقعے میں، سی آر پی ایف اہلکار امریندر رے نے راجستھان کے کوٹا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر خودکشی کی۔ اس کے علاوہ سی آر پی ایف کی 80ویں بٹالین کے پردیپ کمار کلستے نے چھتیس گڑھ کے جگدل پور علاقے میں نئے بس اسٹینڈ کے قریب پھندا لگا کر خود کشی کی۔
سی آر پی ایف کے افسران نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ خودکشی کے زیادہ تر واقعات ذاتی اور خاندانی مسائل سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سی آر پی ایف اہلکاروںکی ایک بڑی تعداد مقبوضہ جموںوکشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں تعینات ہے جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہے۔KMS-07/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button