بھارت

کرناٹک میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں حجاب کی اجازت نہیں

بنگلور 28مارچ(کے ایم ایس)کرناٹک کی ریاستی حکومت نے امتحانات کے دوران کلاس رومز میں مسلمان طالبات کو حجاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی ریاست میں کئی مسلمان لڑکیوں کو امتحانی ہالوں سے باہر نکال دیا گیا۔
حجاب پر پابندی کے دوران کرناٹک میں بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات پیر کو شروع ہوئے اور ریاست بھر کے 3,440مراکز میں 8.76لاکھ سے زائد طلبا ء نے امتحانات میں شرکت کی۔بی جے پی حکومت کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعدہم نے حجاب کی اجازت نہیں دی۔ ہم نے وضاحت دی ہے کہ طلباء حجاب میں کیمپس میں آ سکتے ہیں لیکن وہ اسے کلاس روم میں نہیں پہن سکتے۔ امتحانات کے دوران بھی یہی شرط لاگو ہوگی۔ اڈوپی کے ایک کالج میں کئی مسلمان لڑکیوں نے حجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے کے بعد کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور پریکٹیکل امتحانات چھوڑ دیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button