بھارت

بھارت :منی پور میں طلباءکے ا حتجاج میں شدت، پولیس کارروائی میں 3 زخمی

امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک طلباءتنظیم کا کہنا ہے کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کو لاگو کیے بغیر مردم شماری کے انعقاد کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباءکو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین مظاہرین زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انصاف اور منصفانہ حد بندی کی مہم کے تحت طلباءتنظیمنے 16 اگست کو امپھال ایسٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف سینسس آپریشنز کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منی پور میں این آر سی کے نفاذ تک مردم شماری کو موخر کیا جائے۔کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب مظاہرین نے دفتر کو تالے لگانے کی کوشش کی جس کے بعد بھارتی فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس کارروائی میں تین مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔مظاہرین نے’ ’ این آر سی نہیں تو مردم شماری نہیں“ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی کو لاگو کرنے سے پہلے ریاست میں مردم شماری نہیں کی جانی چاہیے۔ طلباءنے کہا کہ اگر ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button